Ya ghaus e azam dastageer haveli
Al Madad Peerane Peer Memento अल-मदद पीरान-ए-पीर / Lyrics tackle English Hindi Urdu ~ Islamic Naat Lyrics
!المدد پیران پیر ، یا غوثُ الاعْظَم دستگیر
!المدد پیران پیر ، یا غوثُ الاعْظَم دستگیر
رتبہ یہ ولایت میں ، کیا غوث نے پایا ہے
الله نے ولیوں کا ، سلطان بنایا ہے
ہے دست علی سر پر ، حسنین کا سایا ہے
میرے غوث نے ٹھوکر میں ، مردوں کو جلایا ہے
!المدد پیران پیر ، یا غوثُ الاعْظَم دستگیر
لاکھوں نے اسی دار سے ، تقدیر بنایی ہے
بغداد ساوریہ کی ، ہر بات نرالی ہے
ڈوبی ہوئی کشتی بھی ، دریا سے نکالی ہے
یہ نام ادب سے لو ، یہ نام جلالی ہے
!المدد پیران پیر ، یا غوثُ الاعْظَم دستگیر
ہر فکر سے تم ہو کر ، آزاد چلے جاؤ
لے کر کے لبوں پر تم ، فریاد چلے جاؤ
ملنا ہے اگر تمکو ، ولیوں کے شہنشاہ سے
خواجہ سے اجازت لو ، بغداد چلے جاؤ
!المدد پیران پیر ، یا غوثُ الاعْظَم دستگیر
یا غوث کرم کر دو ، یا غوث کرم کر دو
یہ دین کی دولت سے ، دامن سب کا بھر دو
بس اتنی گزارش ہے ، بس ایک نظر کر دو
بغداد کی گلیوں میں ، چھوٹا سا مجھے گھر دو
!المدد پیران پیر ، یا غوثُ الاعْظَم دستگیر
ملنے کو شمع سے یہ ، پروانہ تڑپتا ہے
قسمت کے اندھیروں میں ، دیوانہ بھٹکتا ہے
اسے عشق حقیقی میں ، اتنا تو اثر اے
جب بند کروں آنکھیں ، بغداد نظر اے
!المدد پیران پیر ، یا غوثُ الاعْظَم دستگیر
!المدد پیران پیر ، یا غوثُ الاعْظَم دستگیر
رتبہ یہ ولایت میں، کیا غوث نے پایا ہے
اللہ نے ولیوں کا، سلطان بنایا ہے
ہے دستِ علی سر پر، حسنین کا سایہ ہے
میرے غوث نے ٹھوکر میں، مردوں کو جلایا ہے
!المدد پیران پیر ، یا غوثُ الاعْظَم دستگیر
لاکھوں نے اُسی در سے، تقدیر بنائی ہے
بغداد سنوریہ کی، ہر بات نرالی ہے
ڈوبی ہوئی کشتی بھی، دریا سے نکالی ہے
یہ نام ادب سے لو، یہ نام جلالی ہے
!المدد پیران پیر ، یا غوثُ الاعْظَم دستگیر
ہم غوث کی محفل کو تا حشر سجائیں گے
ہم غوث کا لنگر بھی تا عمر پکائیں گے
بستی میں غریبوں کو، بھوکوں کو کھلائیں گے
پھر غوث اگر چاہیں، بغداد بھی جائیں گے
المدد پیرانِ پیر، غوثِ اعظم دستگیر!
اندازِ بیاں اُن کا، ہم کر نہیں پائیں گے
اجمیر سے ہو کر ہم بغداد کو جائیں گے
جب آئے بلا سر پر، ہم اُن کو پکاریں گے
تم دل سے صدا تو دو، وہ ہاتھ بڑھائیں گے
!المدد پیران پیر ، یا غوثُ الاعْظَم دستگیر
جبے کو چرانے کی، نیت سے جو آیا تھا
سنسان اندھیرے کا، جو فائدہ اٹھایا تھا
یا غوث!
دعا کر کے، مالک سے ندا کر کے
تم نے ہی اُسے رب کا محبوب بنایا تھا
!المدد پیران پیر ، یا غوثُ الاعْظَم دستگیر
ہر فکر سے تم ہو کر آزاد چلے جاؤ
لے کر کے لبوں پر تم، فریاد چلے جاؤ
ملنا ہے اگر تم کو، ولیوں کے شہنشاہ سے
خواجہ سے اجازت لو، بغداد چلے جاؤ
!المدد پیران پیر ، یا غوثُ الاعْظَم دستگیر
بچی بھی سلامت ہے، بچہ بھی سلامت ہے
ہر ایک باراتی کا کنبہ بھی سلامت ہے
فرمان تمہارا یوں دریا کی طرف پہنچا
دلھن بھی سلامت ہے، دلہا بھی سلامت ہے
!المدد پیران پیر ، یا غوثُ الاعْظَم دستگیر
ایک بار بلایا تھا، ایک بار بلائیں گے
ایک روز یقیناً ہم، بغداد کو جائیں گے
بچپن سے میری ماں نے مجھ کو یہ سکھایا ہے
جب آئے کوئی آفت، یا غوث!
پکارا ہے
!المدد پیران پیر ، یا غوثُ الاعْظَم دستگیر
ملنے کو شمع سے یہ، پروانہ تڑپتا ہے
قسمت کے اندھیروں میں، دیوانہ بھٹکتا ہے
اِسے عشقِ حقیقی میں، اتنا تو اثر آئے
جب بند کروں آنکھیں، بغداد نظر آئے
!المدد پیران پیر ، یا غوثُ الاعْظَم دستگیر
Click Here pause view all Ghaus-e-Aazam Manqabat Lyrics